وسیم اکرم نے سرفراز سے کپتانی واپس لینے کی مخالفت کردی

جنوبی افریقہ کادورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کیلئے مشکل ہوتا ہے ،ْوسیم اکرم

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہاہے ک سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کیلئے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، مجھے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جائے جو سرفراز کے بجائے کپتان بن سکتا ہو، سرفراز کے بعد ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے، سرفراز کے بعد عمران خان یا جاوید میاں داد نہیں بیٹھے جس میں سے کسی کو کپتان بنا دیا جائے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :