جلد آئوٹ ہو جاتاتھا ،ْ اپنی خامی پر قابو پایا‘یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں پی سی بی اکیڈمی میں خواتین کرکٹرز کولیکچر دیا

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی بنیاد مضبوط بنانی چاہیے ،ْوہ جلد ائوٹ ہو جاتے تھے لیکن انہوں نے اپنی اس خامی پر قابو پایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں پی سی بی اکیڈمی میں خواتین کرکٹرز کولیکچر دیا جس میں سو سے زیادہ کھلاڑی اور 15کوچز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خطاب میں کہاکہ جب وہ وکٹ پر جاتے تھے تو ان کیلئے ابتدائی چھ سے سات گیندیں کھیلنا بہت دشوار ہوتا تھا۔ کھیل سے زیادہ زندگی کا پریشر لینے کی عادت ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹرز حساس ہوتی ہیں،کوچز کوچنگ کے دوران ان کا خاص خیال رکھیں، ان کی کوچنگ کیلئے کوچز کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، لڑکیاں جب میدان میں آ گئیں تو انہیں بھی بہت قربانیاں دینا ہوں گی ۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :