پاکستانی کرکٹ ٹیم کل تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کرے گی

منگل 18 دسمبر 2018 16:49

بنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کل بدھ سے تین روزہ ٹور میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جیت کا عزم لئے پہلے ہی جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے اور وہ دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 16:49:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :