فیصل آباد میں 3جنوری سے شروع ہونے والی 5روزہ 41ویں کمشنر فیصل آبادانٹر نیشنل کبڈی چیمئین شپ کی تیاریاں شروع ،

بھارت ، ایران سمیت پاکستان کے مختلف ادارہ جات پاکستان ایئر فورس ، واپڈا ، آرمی ، ایس این جی پی ایل ،ایچ ای سی ، پولیس، پاکستان ریلوے ، پی او ایف واہ کینٹ ، اسلام آباد ، پنجاب ، کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی

منگل 18 دسمبر 2018 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) فیصل آباد میں 3جنوری سے شروع ہونے والی 5روزہ 41ویںکمشنر فیصل آبادانٹر نیشنل کبڈی چیمئین شپ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں بھارت ، ایران سمیت پاکستان کے مختلف ادارہ جات پاکستان ایئر فورس ، واپڈا ، آرمی ، ایس این جی پی ایل ،ایچ ای سی ، پولیس، پاکستان ریلوے ، پی او ایف واہ کینٹ ، اسلام آباد ، پنجاب ، کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

چیمپین شپ کے آرگنائزر و ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ترجمان طیب گیلانی نے اے پی پی کو بتایاکہ مذکورہ بین الاقوامی ایونٹ کے میچز 3جنوری سے شروع ہو کر7جنوری تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری رہیں گے۔انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر فیصل آباد آصف اقبال چوہدری ہوں گے جبکہ دیگر ایام میں بعض وفاقی و صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ شہریوں کو کبڈی کے اس شاندار ایونٹ میں تفریح سے محظوظ ہونے کا بھر پور موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ کے دوران سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٍٍِِِِِِِِِِِِِِانہوںنے بتایاکہ چیمپئین شپ میں فیڈریشن کی دعوت پر ایران اور انڈیا کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی جبکہ یمپئین شپ میں پاکستان ائیر فورس ، واپڈا ، آرمی ، ایس این جی پی ایل ،ایچ ای سی ، پولیس، پاکستان ریلوے ، پی او ایف واہ کینٹ ، اسلام آباد ، پنجاب ، کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمو ں کے مابین بھی میچ کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 16:58:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :