بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان

منگل 18 دسمبر 2018 18:45

بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان
پرتھ /ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق آل رائونڈر ہردیک پانڈیا کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، اجنکیا راہانے، ہانوما وہاری، روہت شرما، ریشبھ پانٹ، پارتھو پٹیل، ایشون، روندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، ایشانت شرما، اومیش یاداو، جسپریت بمرا، بھنشور کمار، ہرڈک پانڈیا اور میانک اگروال شامل ہیں ۔

انجریز کا شکار روی چندرن ایشون اور روہت شرما کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ،ْ پرتھوی شاہ جو فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں طلب کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 18:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :