قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،پہلے میچ میں شمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 18:45

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،پہلے میچ میں شمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے نویں روز کے پہلے میچ میں شمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 7وکٹوں پر 109رنز بنائے لاہور وائٹس کی جانب سے علی خان 43رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سیف بدر نے 20رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ملتان کی جانب سے محمد عرفان خان نے 2جبکہ محمد حفیظ ،محمد عمران اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں شمع ملتان نے مطلوبہ ہدف محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 17.2اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،محمد حفیظ 46رنزکی نا قابل شکست اننگ کھیلی جبکہ دوسرے نمایاں بیٹسمین حسن رضا نے 33رنز بنائے۔ لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف ،ظفر گوہر اور احمد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد حفیظ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 18:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :