ہاکی اوپن سیریز ٹورنامنٹ ،پریذیڈنٹ الیون ( پاکستان )اور قازکستان نے میچز جیت لئے

منگل 18 دسمبر 2018 20:22

ہاکی اوپن سیریز ٹورنامنٹ ،پریذیڈنٹ الیون ( پاکستان )اور قازکستان نے میچز جیت لئے
لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ہاکی اوپن سیریز ٹورنامنٹ کے دوسرے دن پریذیڈنٹ الیون ( پاکستان )نے ازبکستان اور قازکستان نے نیپال کو ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہاکی اوپن سیریز کے دوسرے دن پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے شکست دی ،پاکستان پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے اویس،سمیع،ظہیر،مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول کیا، ایونٹ میںپنجاب کے وزیر کھیل و نوجوانان امور رائے تیمور خان بھٹی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال حاجی اجمل چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر ازبکستان کے منسٹر و چیف ڈی مشن بہادر, کرنل (ر )سکندر گھمن,، اولمپیئن قمرابراہیم،آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر،ایونٹ منیجر راؤ عثمان اکبر،سکیورٹی انچارج مقصود خان،ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر (ر) جاوید منج، اولمپیئن قمرابراہیم،آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر،ایونٹ منیجر راؤ عثمان اکبر اورمیجر (ر) جاوید منج کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، دوسرے میچ میں قازکستان نے نیپال کو 0-6 شکست دے دی، میچ میں قازکستان کی جانب سے یرمیک تاشکیو نے 15ویں,25ویں,59ویں اور53ویں منٹ میں چار گول,نوربول نے 18ویں منٹ میں,تائلیک ازبک نے 39ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیاجبکہ نیپال کی ٹیم میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کرسکی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 20:22:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :