لاہور گیریژن پولو چمپئن شپ 2018ء سپانسرڈ بائی زمین ڈاٹ کام کے پہلے روز ای ایف یو لائف نے پی بی جی /ری مائونٹس کو ہرا دیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:49

لاہور گیریژن پولو چمپئن شپ 2018ء سپانسرڈ بائی زمین ڈاٹ کام کے پہلے روز ای ایف یو لائف نے پی بی جی /ری مائونٹس کو ہرا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام لاہور گیریژن پولو چمپئن شپ 2018ء سپانسرڈ بائی زمین ڈاٹ کام کے پہلے روز ای ایف یو لائف نے پی بی جی /ری مائونٹس کو 12/5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو کلب کے کیولری پولو گرائونڈ میں میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی ۔

ای ایف یو لائف کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے آٹھ گول سکور کیے ۔ اس کے علاوہ راجہ تیمور ندیم اور سید عون محمد رضوی نے دو دو گول سکور کیے۔ میچ کے پہلے چکر سے ہی ای ایف یو لائف کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں بھی تین گول سکور کرکے برتری کو بہتر کرلیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں دونو ں ٹیموں کی طرف سے دو دو گول سکور کیے گئے۔

چوتھے چکر میں ای ایف یو لائف کی ٹیم نے چار جبکہ پی بی جی / ری مائونٹس نے تین گول سکور کیے۔ اس طرح ای ایف یو لائف انشورنس کی ٹیم یہ میچ 12-5 سے جیت گئی۔ پی بی جی /ری مائونٹس کی ٹیم کو ادھے گول ہینڈی کیپ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔پی بی جی ری مائونٹس کی طرف سے ماریا رئیوز نے چار جبکہ کیپٹن ہمیر غازی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ پہلا میچ دوپر ایک نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پی بی جی /ری مائونٹس کے ساتھ فوٹریس سٹیڈیم میں جبکہ فاطمہ گروپ کا میچ بی بی جے کے ساتھ دوپہر اڑھائی بجے فوٹریس سٹیڈیم لاہور کینٹ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 20:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :