قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،کراچی نے لاہور بلیوز کو 38رنزسے ہرا دیا،شمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 20:49

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،کراچی نے لاہور بلیوز کو 38رنزسے ہرا دیا،شمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں کراچی نے لاہور بلیوز کو 38رنزسے ہرا دیاشمع ملتان نے لاہور وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 7وکٹوں پر 109رنز بنائے لاہور وائٹس کی جانب سے علی خان 43ررنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ سیف بدر 20رنز بنا کر نمایاں رہے ملتان کی جانب سے محمد عرفان خان نے 2جبکہ محمد حفیظ ،محمد عمران اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں شمع ملتان نے مطلوبہ ہدف محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 17.2اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،محمد حفیظ 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے حسن رضا 33رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف ،ظفر گوہر اور احمد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈ کارکردگی پر محمد حفیظ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرے میچ میں کراچی نے لاہور بلیوز کو 38رنز سے شکست دیدی الاہور بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجس پر کراچی نے پہلے کھیل کر مقررہ اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے کراچی کی جانب سے اویس ضیا نے 68رنز کی عمدہ اننگز کھیلی شعیب ملک48رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور بلیوز کی جانب سے حسین طلعت اور محمد عرفان نے 2،2اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور بلیوز کی ٹیم 18.4اوور میں 141رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی لاہور بلیوز کی جانب سے رضوان حسین45اور سعد نسیم23رنز بناکر نمایاں رہے کراچی کی جانب سے کپتان محمد سمیع نے 14رنز دیکر 5کھلاڑیوں کا شکار کیا۔راحت علی نے 3جبکہ شعیب ملک اور رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار باؤلنگ کر نے پر محمد سمیع میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 20:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :