سابق بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز مقرر ہو گئے

منگل 18 دسمبر 2018 23:06

سابق بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز مقرر ہو گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سابق بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن کیلئے ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

40 سالہ ظہیر خان بطور پلیئر تین سیزن میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے 30 میچز میں 29 وکٹیں لی تھیں۔ منگل کو ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران ظہیر خان کو ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز بنانے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 23:06:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :