سکاٹ لینڈ آئندہ سال مئی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:35

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سکاٹ لینڈ آئندہ برس مئی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ افغانستان نے اس سے قبل 2016ء میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا اور اس نے میزبان ٹیم کو واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ سکاٹ لینڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم 8 اور 10 مئی کو افغانستان کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز گرینج کرکٹ کلب پر کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف 18 اور 21 مئی کو دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :