دو سری لنکن بلے بازوں کا ایشیا سے باہر ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچریاں بنانے کا دوسرا موقع

بدھ 19 دسمبر 2018 14:35

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سری لنکن بلے بازوں اینجلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے کہ دو سری لنکن بلے بازوں نے ایشیا سے باہر کسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچریاں بنائی ہوں، اس سے قبل 1995ء میں گروسنہا اور ہشان تلکارتنے نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونیڈن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں، مجموعی طور پر یہ گیارہواں موقع ہے کہ دو سری لنکن بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچریاں بنائی ہوں۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :