مچل جونسن نے ویرات کوہلی کو بے وقوف اور بے ادب کھلاڑی قرار دے دیا

کوہلی پرتھ ٹیسٹ کے دوران انتہائی بے وقوف لگ رہا تھا : سابق کینگرو پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 دسمبر 2018 16:14

مچل جونسن نے ویرات کوہلی کو بے وقوف اور بے ادب کھلاڑی قرار دے دیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی بدمزاجی اور غرور کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور اب آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر مچل جونسن نے ویرات کوہلی کو بے وقوف اور بے ادب کھلاڑی قرار دے دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے دورے پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد غرور میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پرتھ ٹیسٹ میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کوہلی نہ صرف میچ ہارے بلکہ آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے ساتھ تلخ رویے سے پیش آنے کے سبب وہ کڑی تنقید کا نشانہ بھی بن گئے ،ویرات کوہلی کو ان کے اپنے ہی ملک کے مایہ ناز اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے رویے میں بہتری لانے کی نصیحت کی تو دوسری جانب آسٹریلیو ی فاسٹ باﺅلر مچل جونسن نے 30سالہ بھارتی کپتان کو انتہائی بد تمیز اور بے وقوف انسان قرار د ے دیا ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلو ی کپتان کامزید کہنا تھا کہ میچ ہارنے کے بعد بھی ہر کھلاڑی اور بالخصوص کپتان میں سپورٹس مین سپرٹ ہونی چاہیئے کہ وہ کامیاب ہونے والے مخالف کپتان سے ہاتھ ملانے کے بعد اس مبارک باد دے سکے مگر کوہلی نے آسٹریلوی کپتان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی کچھ نہیں کہا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی پرتھ ٹیسٹ کے دوران انتہائی بے وقوف لگ رہا تھا ۔

یاد رہے کہ 2014ءمیں میلبورن ٹیسٹ کے دوران مچل جونسن نے ویرات کوہلی کو رن آﺅٹ کرنے کے لیے گیند پھینکا جو کوہلی کو لگی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے مابین گرما گرم جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا ، مچل جونسن کا کہنا تھا کہ اس دن کھیل کے بعد ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ ان کے پاس میری عزت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے جس کے بعد وہ بھی میری طرف سے اپنے لیے عزت کھو بیٹھے ۔ 
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 16:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :