پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے علی ترین نے بڈز جمع کروادیں

بدھ 19 دسمبر 2018 20:12

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے علی ترین نے بڈز جمع کروادیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے بڈز جمع کروادیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ختم کر دیا تھا اور حالیہ سیزن میں اس کو وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا، نئے مالک کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گورننگ بورڈ کے اجلاس کی وجہ سے بڈز جمع کرانے کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی تھی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو فرنچائز کے خریداروں میں سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس کی قیمت 5ملین ڈالر سے زائد ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا، اب انہوں نے بڈز کے لئے دستاویزات جمع کروادی ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ فرنچائز کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لئے پوری کوشش کی ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 20:12:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :