آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن نے ویرات کوہلی کو بے ادب ‘ بیوقوف قرار دیدیا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:25

آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن نے ویرات کوہلی کو بے ادب ‘ بیوقوف قرار دیدیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن نے ویرات کوہلی کو بے ادب، بیوقوف قرار دیدیا ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث ہر کسی کی تنقید کی زد میں آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹمن پین سے لفظی جنگ کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی فاسٹ بائولر نے کہا کہ ویرات کوہلی ٹیسٹ ہارنے کے بعد بیوقوف لگ رہا تھا انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بیوقوف اور انتہائی بدتمیز انسان ہیں میچ ہارنے کے بعد اس کو ہاتھ ملا کر مقابلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا لیکن بھارتی کپتان نے میری آنکھوں میں آنکھیں ملا کر غصے کا اظہار کیا اور کچھ بھی نہیں کہا ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نصیر الدین شاہ نے بھی ویرات کوہلی کو اپنے رویئے میں بہتری لانے کی تاکید کی تھی
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 20:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :