ویسٹ انڈیز بورڈ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن رہنے والی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہوگیا

سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پاکستان آئیگی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

ویسٹ انڈیز بورڈ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن رہنے والی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ویسٹ انڈین بورڈ ویمنز ٹیم سے پہلے سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجے گا۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئندہ ماہ ویسٹ ایڈین ٹیم پاکستان آئے گی۔مرد کھلاڑیوں کے بعد ویسٹ انڈین خواتین بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈین بورڈ ویمنز ٹیم سے پہلے سیکورٹی وفد پاکستان بھیجے گا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئندہ ماہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میزبانی کا خواہاں ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کم از کم تین ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلے گی۔ کراچی کو تینوں میچز کی میزبانی ملنے کا امکان ہے جبکہ ون ڈے سریز یو اے ای میں ہو گی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جنوری میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 21:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :