انٹارکٹکا کے برف پوش ٹریک پر آئس میراتھن کا انعقاد

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

انٹارٹکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) انٹارکٹک کے برفیلے ٹریک پر میراتھن ریس ہوئی، فٴْل ٹھنڈ ماحول میں میل فیمیل رنرز نے زبردست گرمجوشی دکھائی، پولش اور لیٹوین ایتھلیٹس نے ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انٹارکٹکا کے برف پوش ٹریک پر آئس میراتھن کا انعقاد، منچلے شرکا نے ریس کے آغاز پر ہلہ گلہ کیا، دوڑ شروع ہوتے ہی ٹھنڈ نے بڑے بڑوں کے جذبے کو ٹھنڈا کر دیا، راستے میں مشروب کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔پولینڈ کے پائٹر سکینیا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے انچاس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈ میں طے کیا۔ مرد ہی نہیں صنف نازک نے بھی دوڑ میں زبردست انٹری دی، لیٹویا کی روما پوئسینی نے میدان مار لیا، آخر میں میسکاٹ کی انٹری بھی شاندار رہی۔۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 21:31:15