پی سی بی کیخلاف بیان بازی کرنے پر غیر ملکی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت 3 بین الاقوامی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 دسمبر 2018 22:01

پی سی بی کیخلاف بیان بازی کرنے پر غیر ملکی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت 3 بین الاقوامی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) پی سی بی کیخلاف بیان بازی کرنے پر غیر ملکی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت 3 بین الاقوامی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی اور پاکستان کے میدانوں میں ایمرجنگ ایشیا کپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے میچز کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔

اس دوران کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ گراونڈ میں بارش کے باعث ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کا میچ منسوخ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

میچ کی منسوخی کے بعد متحدہ عرب امارات کے کپتان سمیت تین کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان روہان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد کی جانب سے تنقید کیے جانے کے معاملے پر پی سی بی نے فوری نوٹس لیا تھا اور اماراتی کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی تھی۔

اب اماراتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی شکایت موصول ہونے پر فوری کاروائی کی ہے اور اماراتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد پر 2 ماہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 22:01:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :