یو اے ای کے کھلاڑیوں کو پی سی بی کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی ،ْ

تین کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانہ عائد امارات کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے انتظامات پر تنقید کی تھی ،ْرپورٹ

جمعرات 20 دسمبر 2018 13:24

یو اے ای کے کھلاڑیوں کو پی سی بی کیخلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی ،ْ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) امارات کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کپتان سمیت تین کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان روہان مصطفی، احمد رضا اور رمیز شہزاد نے کراچی میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران پی سی بی کے انتظامات کو نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی سی بی کے انتظامات کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جس کے سبب ان کھلاڑیوں پر دو ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوران ڈیفنس کے سائوتھ اینڈ کلب میں متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا، جس پر ان کھلاڑیوں نے پی سی بی کے ناقص انتظامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بارش صرف 30 منٹ ہوئی مگر میدان کو خٴْشک کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایمریٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل میں ایسی حرکت نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 20/12/2018 - 13:24:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :