یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے کھیلا جائیگا،ْ فائل نودسمبر کوکھیلا جائیگا

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:23

یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے کھیلا جائیگا،ْ فائل نودسمبر کوکھیلا جائیگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا پہلا سیمی فائنل 5 جون کو پرتگال اور سوئٹرز لینڈ کے کھیلا جائیگا ،ْدوسرے سیمی فائنل میں 6 جون کو انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 9 جون کو کھیلا جائیگا ،ْ اسی روز تیسری پوزیشن کا میچ بھی کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے کروشیا اور سپین کو گروپ میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ہالینڈ نے جرمنی کے خلاف آخری میچ ڈرا کھیل کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، سوئٹزرلینڈ نے بیلجیئم سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن چھین کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ پرتگال پولینڈ اور اٹلی کو ہراتے ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 13:23:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :