ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے،

تمام تر توجہ کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز پر مرکوز ہے، شکیب الحسن

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:30

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے،
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز پر مرکوز ہے ۔

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 36 رنز سے شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اس وقت ٹیم کی تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرا میچ جیتنے کے بعد کالی آندھی کو فیصلہ کن میچ میں آسان حریف تصور نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیم ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ شکیب بے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے حصول کے لئے تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 13:30:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :