پاکستان نے پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن 11 کو شکست دے دی

میچ کے تیسرے روز 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 دسمبر 2018 20:02

پاکستان نے پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن 11 کو شکست دے دی
بینونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2018ء) پاکستان نے پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن 11 کو شکست دے دی، میچ کے تیسرے روز 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔

بینونی میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ انوی ٹیشن 11 کو شکست دے دی۔ میچ کے تیسرے روز 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حارث سہیل نے 73 رنز جبکہ امام الحق نے 66 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

جبکہ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور گرین شرٹس اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 20:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :