آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:53

آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بھرپور واپسی کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2019 میں دنیا کی کئی بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی دعوت کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

 اس سلسلے میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے انہیں  دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ احسان مانی ساؤتھ افریقہ کو خواتین اور مردوں کی ٹیمیں پاکستان بھیجنےکی دعوت دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی پاکستان میں مختلف ٹیموں کے دوروں سے متعلق پلان اپنے ساتھ جنوبی افریقہ لے کر جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا دی ،ْ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں تاہم کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کے لئے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 18:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :