آئندہ سال پاکستان کو زیادہ بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان ہے،

پشاور میں بھی کئی سال بعد بین الاقوامی مقابلے بحال ہو جائیں گے، نائب صدر پاکستان سکوائش فیڈریشن

پیر 24 دسمبر 2018 14:22

آئندہ سال پاکستان کو زیادہ بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) کی جانب سے سال 2018ء میں پاکستان کو 9 بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی تھی جسے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ، سال 2019ء میں پاکستان کو زیادہ بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، 2019ء میں پشاور میں بھی کئی سالوں بعد بین الاقوامی مقابلے بحال ہو جائیں گے۔

پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے نے سال 2018ء میں پاکستان کو 9بین الاقوامی انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی دی تھی جس میں پچاس ہزار ڈالر کا ایونٹ بھی شامل تھا۔ ان تمام مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں آکر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کے لئے آئیں گے کیونکہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور یہاں پر کھیل کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قمر زمان نے کہا کہ فیڈریشن سال 2019ء میں پی ایس اے سے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔امید ہے کہ جس طرح 2018ء میں پاکستان نے بین الاقوامی ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ۔ پی ایس اے سال 2019ء میں پاکستان کو اس سے زیادہ ایونٹس کی میزبان سونپے گا۔ قمر زمان نے بتایا کہ پی ایس اے سے ملنے والی ایونٹ میں دو ایونٹ پشاور میں بھی کرائیں گے۔

جس میں 25ہزار اور 10 ہزار ڈالر کا ایونٹ شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اور انہوں نے پشاور میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو پہلے سے مراسلہ بھجوایا ہے وہ سکیورٹی وفد بہت جلد پشاور بھجوائیں گے اور یہاں پر صورتحال کے بعد بین الاقوامی مقابلے کئی سالوں بعد بحال ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/12/2018 - 14:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :