ڈیل سٹین کو کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ بائولر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار

پیر 24 دسمبر 2018 16:19

ڈیل سٹین کو کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ بائولر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) سٹار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کو ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین بائولر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سٹین (کل) بدھ کو پاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اس وقت سٹین اور شان پولاک کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے، دونوں نے یکساں 421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/12/2018 - 16:19:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :