آسٹریلین ٹیم کے دو میچزکا انعقاد پاکستان میں کروانے کے لئے پی سی بی کی کوششیں جاری

پیر 24 دسمبر 2018 16:40

آسٹریلین ٹیم کے دو میچزکا انعقاد پاکستان میں کروانے کے لئے پی سی بی کی کوششیں جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے فائنل کے بعد لاہور اور کراچی میں آسٹریلین ٹیم کے دو میچز کروانے کے لئے بھرپور کوشش جاری ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم کے ممبران پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ان کی حتمی رپورٹ کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی اور 17 مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل سمیت تمام سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دیں گے جس کی روشنی میں کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی حکومت تمام معاملات کو فائنل کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا حکام پاکستان ٹیم بجھوانے کا اشارہ تو کرچکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سکیورٹی حالات کی تسلی اور وقت لینا چاہتے ہیں۔ اسی لیے میچز بھی ری شیڈول کیے جارہے ہیں۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں دو میچز کھیل لے تاکہ دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں ۔
وقت اشاعت : 24/12/2018 - 16:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :