وارنر ،سمتھ کے پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا امکان

دونوں کھلاڑیوں کی ایک سالہ معطلی کی سزا 29مارچ کو ختم ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 دسمبر 2018 17:24

وارنر ،سمتھ کے پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا امکان
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24دسمبر2018ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ جسٹن لینگر نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ بال ٹمپرنگ سکینڈل میں پابندی کے شکار سابق کپتان سٹیو سمتھ اور سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف اگلے سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول پانچ ون ڈ ے میچز کی سیریز کے دوران سلیکشن کے اہل ہوتے ہی فوری طور پر ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مذکورہ سیریز 15سے29مارچ کے دوران شیڈول ہے تاہم نئی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے کرکٹ آسٹریلیا کو یہ سیریز 31مارچ سے 13اپریل کے درمیان کروانے کی تجویز دی ہے ، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سال معطلی کی سزا 29مارچ کو ختم ہوگی ، اگر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کی تجویز مان لی تو سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اپنی سزا ختم ہونے کے محض48گھنٹے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر دونوں ممالک کے مابین سیریز پرانے شیڈول کے تحت 29مارچ سے قبل کھیلی گئی تو سٹیو سمتھ اور ڈیو ڈ وارنر مئی میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں ہی ایکشن میں نظر آئیں گے ، سمتھ اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لیں گے جس کے بعد وہ آئی پی ایل میں بھی شرکت کریں گے جب کہ ڈیو ڈ وارنر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی کپتان بھی کریں گے،دونوں کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیں گے ۔سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ون ڈے فارمیٹ جس طرح سے کھیلا جارہا ہے وہ ٹی ٹونٹی کی ہی ایک شکل بنتا جارہا ہے اس لیے انہیں امیدہے کہ ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت انہیں ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔






وقت اشاعت : 24/12/2018 - 17:24:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :