بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پیٹر ہینڈز کامب کی جگہ مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان

آسٹریلیا نے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں ہینڈز کامب کو مچل مارش پر فوقیت دی ،ْ دونوں میچز میں سلیکٹرز کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ،ْرپورٹ

منگل 25 دسمبر 2018 13:58

بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پیٹر ہینڈز کامب کی جگہ مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان
میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھارت کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پیٹر ہینڈز کامب کی جگہ مچل مارش کو پلیئنگ الیون میں شامل کئے جانے امکان ہے۔ آسٹریلیا نے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں ہینڈز کامب کو مچل مارش پر فوقیت دی لیکن وہ دونوں میچز میں سلیکٹرز کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) بدھ سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلوی کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کو متوازن کرنے کیلئے بائولنگ آل رائونڈر ہونے کی وجہ سے ہم مچل مارش کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کھیلانے پر غور کر رہے ہیں، ان کا تجربہ بھی زیادہ ہے، امید ہے کہ وہ گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے، پیٹر ہینڈز کامب اور مچل مارش دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں، دونوں سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اسلئے ہمارے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہے تاہم ٹیم کے بہتر مفاد میں سخت فیصلہ کرنا ہو گا۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 13:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :