ایشون تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر، میانک اگروال آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، روہت شرما کی واپسی، راہول، مرلی وجے اور اومیش یاداو ڈراپ

منگل 25 دسمبر 2018 16:41

ایشون تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر، میانک اگروال آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، روہت شرما کی واپسی، راہول، مرلی وجے اور اومیش یاداو ڈراپ
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، آئوٹ آف فام مرلی وجے اور لوکیش راہول کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ میانک اگروال ڈیبیو کریں گے، اگروال کو پرتھوی شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کیا گیا تھا، روہت شرما کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ مڈل آرڈر پوزیشن سنبھالیں گے، روہت شرما فٹنس مسائل کے باعث دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، فاسٹ بائولر اومیش یاداو کو بھی ڈراپ کر کے ان کی جگہ آل رائونڈر روندرا جدیجا کو موقع دیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون انجری مسائل کے باعث تیسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) بدھ سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 16:41:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :