سنچورین ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت لیا

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 دسمبر 2018 12:37

سنچورین ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت لیا
سنچورین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2018ء) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستا ن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں زخمی حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقا کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنے کا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم اے بی ڈویلئرز کے بغیر میدان میں اتری ہے جب کہ اس کے پاس اہم فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر اور لنگی نگیڈی بھی موجود نہیں جو انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ۔
















وقت اشاعت : 26/12/2018 - 12:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :