میانک اگروال اور چیتشوار پوجارہ کی شاندار نصف سنچریاں،

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے، میانک اگروال ڈیبیو 76 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، چیتشوار پوجارہ ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلوی بائولرز پورے دن میں دو کھلاڑی آئوٹ کر سکے، پیٹ کمنز نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

بدھ 26 دسمبر 2018 13:53

میانک اگروال اور چیتشوار پوجارہ کی شاندار نصف سنچریاں،
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) میانک اگروال اور چیتشوار پوجارہ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے۔ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ چیتشوار پوجارہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 92 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ آسٹریلوی بائولرز پورے دن میں دو کھلاڑی آئوٹ کر سکے اور بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے آئوٹ کیے۔ بدھ کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ میلبورن میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ہنوما ویہاری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنے۔ ہنوما ویہاری بھارتی ٹیم کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر کمنز کی گیند پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، میانک اگروال بھارت کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 76 رنز بناکر کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس وقت بھارت کا مجموعی سکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز تھا۔ اس کے بعد چیتشوار پوجارا اور کپتان ویرات کوہلی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 92 رنز بنائے اس دوران چیتشوار پوجارا نے اپنی ناقابل شکست نصٖف سنچری مکمل کرلی۔ کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لئے تھے۔ چیتشوار پوجارا ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 13:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :