سال 2018پی سی بی میں تبدیلیوں کا سال رہا ، احسان مانی نئے چیئرمین منتخب ہوئے

بدھ 26 دسمبر 2018 19:05

سال 2018پی سی بی میں تبدیلیوں کا سال رہا ، احسان مانی نئے چیئرمین منتخب ہوئے
لاہور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) سال 2018پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا سال رہا ۔ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے ساتھ ہی پی سی بی کی انتظامیہ میں بھی تبدیلی ہوئی ۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفی دیا اور اس طرح پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی بلامقابلہ منتخب ہوئے، احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے آتے ہی بورڈ اور خصوصاً پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ا حسانی مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے لیے محسن حسن خان کی سربراہی میں ایک کرکٹ کمیٹی تشکیل دی جس میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز جیسے سابق کپتان شامل ہیں اور امید ہے کہ یہ کمیٹی مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے پالیسیاں مرتب کرنے میں کامیاب رہے گی۔

احسان مانی نے پی سی بی میں اپنے اختیارات کو تقسیم کرنے کے لئے مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروایا اور وسیم خان کو نیا ایم ڈی مقرر کیا جبکہ آئی سی سی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کو پی سی بی کا ڈائریکٹر میڈیا مقرر کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 19:05:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :