باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل گئی

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے کے موقع پر 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جا رہے ہیں

muhammad ali محمد علی بدھ 26 دسمبر 2018 18:24

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل گئی
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2018ء) باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل گئی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے کے موقع پر 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ درمیان سنچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ باکسنگ ڈے کے موقع پر ایک ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کا آغاز ہوا ہے۔ ایک جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ میچ جاری ہے، تو دوسری جانب نیوزی لینڈ سری لنکا اور آسٹریلیا بھارت کے ٹیسٹ میچ بھی شروع ہوگئے ہیں۔

یوں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے کے موقع پر 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر ایک ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کا آغاز ہوا ہو۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سینچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی مایوس کن کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور میچ کے پہلے ہی دن پوری ٹیم محض 181رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ہی امام الحق ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوکر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں کگیسو رابادا نے آﺅٹ کیا،امام الحق نے قومی ٹیم کا ایک ریویو بھی ضائع کیا ۔ فخر زمان بھی 17 کے مجموعی سکور پر 12 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

شان مسعود کو 19رنز پر ڈین اولیور نے بولڈ کیا جبکہ اسد شفیق7رنز بنا کر اولیور کی بال پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ، اظہر علی اور بابر اعظم نے کچھ دیر مزاحمت کی جس کے بعد اظہر علی36رنز بنا کر اولیور کا تیسرا شکار بن گئے، اسی اوور میں کپتان سرفراز احمد بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے، عامر ایک رن بنا کر اولیور کی پانچویں وکٹ بنے جب کہ یاسر شاہ4رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ، بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 10ویں نصف سنچری بھی مکمل کی اور حسن علی کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ کے لیے67کا اضافہ کیا جس کے بعد وہ71رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے،قومی ٹیم میں زخمی حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف اس کے ہوم گراﺅنڈز پر کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی ہے اور گزشتہ 11 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ بھی نہیں جیتا ہے ۔

قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنے کا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم رواں سال مئی میں ریٹائر منٹ لینے والے اے بی ڈیویلیئرز کے بغیر میدان میں اتری ہے جب کہ اس کے پاس اہم فاسٹ باﺅلر ورنن فلینڈر اور لنگی نگیڈی بھی موجود نہیں ،فلینڈر انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 18:24:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :