آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،

جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ بائولنگ، میزبان ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ڈھیر، بھارت نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بناکر کینگروز کے خلاف 346 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، بمرا نے عمدہ بائولنگ کی بدولت 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آسٹریلوی پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑی آئوٹ کئے

جمعہ 28 دسمبر 2018 14:11

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط، جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ بائولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بمرا نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کینگروز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ بھارت کی طرف سے راویندرا جدیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالئے تھے اور اسکو آسٹریلیا کے خلاف 346 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے 4 جبکہ جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جمعہ کو آسٹریلیا نے تیسرے میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر دوبارہ شروع کی تو ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ ارون فنچ آسٹریلیا کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر اشانت شرما کی گیند پر اگروال کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ہیرس دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر بمرا کی گیند پر اشانت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر راویندرا جدیجا کی گیند پر اگروال کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ شان مارش 19 رنز بناکر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بناکر بمرا کی گیند کا نشانہ بنے۔

مچل مارش آسٹریلیا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر راویندرا جدیجا کی گیند پر راہانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پیٹ کمنز 17 رنز بناکر محمد شامی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان ٹم پین آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر بمرا کی گیند پر پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون آسٹریلیا کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔

جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنکو بمرا نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔ مچل سٹارک 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم بھارت اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بمرا نے 6، راویندرا جدیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم کی طرف سے ویہاری اور اگروال نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ ویہاری پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر عثمان خوانہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پوجارا اور کپتان ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پوجارا بھارت کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ہیرس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ہیرس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اجنکیا رہانے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ روہت شرما بھارت کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر جوش ہیزلووڈ کی گیند پر شان مارش کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالئے تھے اور اسکو آسٹریلیا کے خلاف 346 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے 4 جبکہ جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 14:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :