بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 28 دسمبر 2018 16:44

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں میلبورن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے ۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 16:44:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :