سنچورین ٹیسٹ :پاکستانی اور جنوبی افریقی کپتانو ں نے ”انڈوں“ کے انبار لگا دیئے
ٹیسٹ کرکٹ کی 141تاریخ میں دونوں کپتانوں کا ”پیئر“ لینے کا پہلا واقع
ذیشان مہتاب جمعہ 28 دسمبر 2018 18:25
سنچورین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28دسمبر2018ء) سنچورین ٹیسٹ کے دوران پاکستانی اور جنوبی افریقی کرکٹ ٹیموں کے کپتانو ں نے ٹیسٹ کرکٹ کی 141تاریخ بدلتے ہوئے ”انڈوں“ کے انبار لگا دیئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد محض 4گیندیں کھیلنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر ڈین اولیور کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، جنوبی افریقی ٹیم نے اپنی باری شروع کی تو پروٹیز قائد فاف ڈوپلیسی شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوکر پوویلین لوٹ گئے ، پاکستان کی دوسری اننگز میں کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر محض دو گیندیں کھیلنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے بغیر کگیسور بادا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ، جنوبی افریقی ٹیم نے 149رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو فاف ڈوپلیسی ایک بار شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ، ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ٹیسٹ میں ”پیئر“ حاصل کیا ۔
یاد رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کو با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہاشم آملہ 63 اور باوما نے 13 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ اوپنر ایلگر نے 50 رنز بنائے، مارکرم صفر، بریون 10 اور ڈوپلیسی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی اور پاکستان کی پوری ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، امام الحق 57 اور شان مسعود 65 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا، فخر زمان 12 ، اظہر علی صفر، اسد شفیق 6، بابر اعظم 6 اور کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن بھی انتہائی دلچسپ رہا جہاں دونوں ٹیمیوں کی بیٹنگ لائن مزاحمت کرتی دکھائی دی اور دوسرے دن کی طرح یہ دن بھی بولرز کے نام رہا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم 181 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ پہلے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا کی بھی آدھی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے امام الحق صفر، فخرزمان 12، شان مسعود 19 ، اسد شفیق 7 ،اظہرعلی 36، کپتان سرفراز احمد صفر، حسن علی 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان اولیور نے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 18:25:26
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان