سری لنکن ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی

سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 مئی کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 13:49

سری لنکن ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) سری لنکن ٹیم آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ سکاٹ لینڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 مئی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا، میچز کے مقامات کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل گزشتہ سال منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :