ْڈسٹرکٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 16:48

ْڈسٹرکٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر ِاہتمام ایک روزہ کبڈی ٹورنامنٹ چک نمبر 135جنوبی میں آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سرگودھا ڈسٹرکٹ کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد احمد عاصم گجر اور ڈسٹرکٹ وائس پریذیڈنٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس ٹورنامنٹ کے مہمان ِخصوصی چوہدری عمران مہدی گجر اور ڈویژن جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا حبیب الرحمان ڈوگر اور صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا عدنان افضل ججہ ہونگے ۔
وقت اشاعت : 29/12/2018 - 16:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :