آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا،

بھارتی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل، کینگروز سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش

منگل 1 جنوری 2019 12:58

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا،
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ پرسوں جمعرات سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان آسٹریلوی ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پر اعتماد دکھائی دے رہی ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 12:58:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :