سری لنکن ٹیم رواں سال ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی

سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 مئی کو کھیلا جائیگا

منگل 1 جنوری 2019 14:12

سری لنکن ٹیم رواں سال ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) سری لنکن ٹیم روا ں سال شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ سکاٹ لینڈ کے مطابق سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 مئی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا، میچز کے مقامات کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل گزشتہ سال منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 14:12:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :