صابر رحمان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے

بدھ 2 جنوری 2019 11:54

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان نے رواں ماہ شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ذریعے ٹیم میں کم بیک کرنے پر نظریں جما لیں۔ صابر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں گزشتہ سال ستمبر میں آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ سے معطلی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

صابر نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری میرے لئے تکلیف دہ ہے لیکن اب میری تمام تر توجہ بی پی ایل پر مرکوز ہے۔ لیگ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔ ان کی ٹیم میں شمولیت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور مجھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء ماضی کا حصہ بن چکا اور اب میری تمام تر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے اور کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی سے نہ صرف بورڈ حکام بلکہ ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین کا اعتماد بحال کروں۔
وقت اشاعت : 02/01/2019 - 11:54:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :