بی پی ایل میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش روانہ

جمعرات 3 جنوری 2019 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ، ایونٹ 5جنوری سے شروع ہوگا۔ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز سکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بی پی ایل میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل رائونڈرز بھی کومیلا وکٹورینز ٹیم میں شامل ہیں۔ ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 15:21:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :