ایک اوور میں زیاد ہ رنز، جمی نیشم نے اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ برابر کردیا

کیوی آل راﺅنڈر نے اوور میں34رنز بٹورے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جنوری 2019 14:26

ایک اوور میں زیاد ہ رنز، جمی نیشم نے اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ برابر کردیا
ماﺅنٹ ما نگوئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2019ء) نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جمی نیشم نے سر ی لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے کا سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ 28سالہ جیمز نیشم نے سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا کے خلاف اننگز کے49اوور کی پہلی چار گیندیں باﺅنڈر ی کے باہر پہنچائیں،پانچویں با ل پریر ا نے نو بال کی جس پر نیشم نے دو رنز حاصل کیے جبکہ اوور کی آخری گیند پر وہ محض ایک رن بنا سکے ۔

ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز حاصل کرنے کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی اوپنر ہر شل گبز کے پاس ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2007ءکے دوران سینٹ کٹس کے مقا م پر ہالینڈ کے لیگ سپنر وین بنگے کو اوور میں 6چھکے رسید کیے ، سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا نے 2013ءمیں پالی کیلے کے مقام پر جنوبی افریقی لیفٹ آر م سپنر روبن پیٹر سن کے اوور میں 35رنز بٹورے تھے ، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئر ز نے ورلڈ کپ2015ءکے دوران سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر ویسٹ انڈین باﺅلر جیسن ہولڈر کو اوور میں 34رنز کی پٹائی لگائی تھی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جمی نیشم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں محض13گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے47رنز سکور کیے تھے۔












































وقت اشاعت : 03/01/2019 - 14:26:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :