بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5جنوری سے ہوگا

جمعرات 3 جنوری 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5جنوری سے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا جو 8 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران 7 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شامل ٹیموں میں دفاعی چمپئن رنگپور رائڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائیٹس، چٹاگانگ وکنگز، کومیلا وکٹورینز، کھلنا ٹائٹنز، راج شاہی کنگز اور سلہٹ سکسر مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 15:25:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :