بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پرسوں سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگی، 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، رنگپور رائیڈرز ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی

جمعرات 3 جنوری 2019 16:39

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پرسوں ہفتہ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگی جس میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم لیگ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا اختتام 8 فروری کو ہوگا، بی پی ایل میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن رنگپور رائیڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائیٹس، چٹاگانگ ویکنگز، کومیلا وکٹورینز، کھلنا ٹائٹنز، راج شاہی کنگز اور سلہٹ سکسرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کرینگے۔ جو کہ لیگ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں اور 5 جنوری سے شروع ہونے والے بی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ چٹاگانگ ویکنگز اور دفاعی چیمپئن رنگپور رائیڈرز کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ ڈائنامائیٹس اور راج شاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ میں فائنل سمیت 46 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کا فائنل میچ 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 16:39:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :