بی پی ایل میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش روانہ

راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل، ایونٹ 5جنوری سے شروع ہوگا

جمعرات 3 جنوری 2019 23:28

بی پی ایل میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2019ء) بی پی ایل میں شرکت کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش روانہ ہوگئے ہیں۔ایونٹ 5 جنوری سے شروع ہوگا، ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز ٹیم کیلئے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ محمد عرفان اور سہیل تنویر، کومیلا وکٹورینز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔یاد رہے کہ بی پی ایل میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل راؤنڈرز بھی کومیلا وکٹورینز ٹیم میں شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 23:28:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :