پشاور،انٹر یونیورسٹی ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ

یونیورسٹی آف پنجاب نے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہفتہ 5 جنوری 2019 18:08

پشاور،انٹر یونیورسٹی ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف پنجاب نے مسلسل پانچویں مرتبہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے پشاور کے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ہال میں منعقد ہوئے اس موقع پر سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین‘ڈائریکٹر پی ایس بی ممتاز احمد ندیم‘ صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے حاجی امجد خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ایچ ای سی کے زیراہتمام اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمنز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے بھی انتہائی سنسنی خیز رہے ‘پہلے سنگلز فائنل میں یونیورسٹی آف پنجاب کی کوثر نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی رمشا کو ایس گیارہ اور اکیس پندرہ سے شکست دی ‘ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی رمشا اور یاسمین شہزادی نے پنجاب یونیورسٹی کی یاسمین اور خدیجہ کو اکیس تیرہ ‘سترہ اکیس اور اکیس چودہ سے شکست دی ‘دوسرے سنگلز فائنل میں پنجاب کی اقصیٰ نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی یاسمین شہزادی کی اکیس پندرہ اور اکیس چار سے شکست دی ‘ڈبلز مقابلوں میں یونیورسٹی آف پنجاب کی اقراء اور کوثر نے سینٹرل پنجاب کی کھلاڑیوں کو اکیس دو اور اکیس سات سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ‘تیسری پوزیشن کے لئے ہونیوالے فائنل مقابلوں میں یونیورسٹی آف لاہور نے اقراء یونیورسٹی کراچی کو شکست دی‘آخرمیں مہمان خصوصی سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے یونیورسٹی کی کھلاڑیوں کی پشاور آمد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاںکھیلوں کے لئے ماحول بہترین ہے اور آنے والے وقت میں پشاور میں انٹرنیشنل سکواش مقابلوں کے انعقاد کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انہوں نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین ‘ایچ ای سی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

وقت اشاعت : 05/01/2019 - 18:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :