پشاور، اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ مقابلے اختتام پذیر

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ہفتہ 5 جنوری 2019 18:08

پشاور، اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلے اختتام پذیر مقابلوں میں صوبہ بھر سے 100 سے زائد تن سازوں نے دس مختلف ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا جن میں کریم خان ، یاسین خان ، عثمان خان ، عبدالغفور، محمودخان ، عبید خان ، فخر زمان ، محمد اکرم ، کامران اور جمال نے ٹائٹل اپنے نام کئے ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ کے سربراہ کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن حاجی رحیم جان ،ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس عزیز الله ، کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد اسماعیل ، پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار ، اور جنرل سیکرٹری تاج محمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی اور پشاور ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی اے پی ایس میموریل باڈی بلڈنگ مقابلے نشتر ہال پشاور میں منعقد ہو ئے جس میں صوبہ بھر سے سو سے زائد تن سازوں نے دس مختلف ویٹ میں حصہ لیا رزلٹ کے مطابق 50kg میں کریم خان نے گولڈ ، نوید نے سلور اور اجمل نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔

55kg میں یاسین خان نے گولڈ، محمد عمران نے سلور اور کامران آفریدی نے برائونز ، 60kg میں عثمان خان نے گولڈ محمد شانی نے سلور اور کمال نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ، 65kg مقابلوں میں عبدالغفور نے پہلی ، پرویز خان نے دوسری اور عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 70kg میں محمود خان نے گولڈ، حضرت خان نے سلور اور سعید نور نے برائونز میڈل جیتا ، اسی طرح 75kg میں عبید خان نے گولڈ، دائود خان نے سلور اور عاطف نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ، 80kg مقابلوں میں فخر زمان نے سونے کا تمغہ احمد انور نے چاندی اور وحید جمال نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ، 85kg ویٹ میں محمد اکرم نے گولڈ، حمزہ سلیم نے سلور اور عزیز خان نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔

90kg ویٹ مقابلوں میں کامران نے پہلی ، امتیاز نے دوسری اور زاہد الله نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ 95kg ویٹ میں جمال نے گولڈ خان محمد نے سلور اور زاہد نے برائونز میڈلز اپنے نام کئے ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹائٹل ، ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 05/01/2019 - 18:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :