بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیل کر ”گزرے دنوں“ کی یاد تازہ کردی

سابق قومی کپتان نے39رنز سکور کیے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 جنوری 2019 16:37

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیل کر ”گزرے دنوں“ کی یاد تازہ کردی
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جنوری2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے دھواں دھار اننگز کھیل کر ”گزرے دنوں“ کی یاد تازہ کردی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) کے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سکسرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے نکولس پوران کے41رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں8وکٹوںکے نقصان پر127رنز بنائے ، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین نے2،2جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

128رنز کے ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم15اوورز کے اختتام پر 83رنز پر 5وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس کا میچ جیتنا دشوار نظر آرہا تھا تاہم بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ 5چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے صرف 25گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 06/01/2019 - 16:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :