تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سلو اوورریٹ پر جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ایک میچ کیلئے معطل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 جنوری 2019 20:38

تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
کیپ ٹاﺅ ن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جنوری2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کے لیے معطل کر نے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے ۔آئی سی سی نے ایک سال میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کے لیے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،آئی سی سی کے مطابق پروٹیز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز مقررہ اوورز سے ایک کم کیا تھا ، اس سے قبل جنوری 2017ءمیں بھارت کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقی کپتان کو سلو اوور ریٹ پر وارننگ ملی ہوئی تھی ۔

34سالہ فاف ڈو پلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں پہلے روز سے ہی جنوبی افریقا کا پلڑا بھاری رہا اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پہلی ہی اننگز میں 254 رنز کی برتری حاصل کرلی جس کے جواب میں قومی ٹیم 294 رنز پر آﺅٹ ہوئی، مہمان ٹیم کی جانب سے اسد شفیق 88، بابراعظم 72 اور شان مسعود 61 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔

کھیل کا چوتھا روز شروع ہوا تو میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 41 رنز درکار تھے اور ان کی تمام 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے صرف ایک وکٹ گنوائی جو محمد عباس کے حصے میں آئی۔




وقت اشاعت : 06/01/2019 - 20:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :